• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے سندھ کے معاشی قتل کی ٹھانی ہوئی ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  حکومت نے سندھ کے معاشی قتل کی ٹھانی ہوئی ہے۔

نثار کھوڑو نے پی پی کے صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور شرجیل میمن و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔ 

اس دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت نے سندھ کے معاشی قتل کی ٹھانی ہوئی ہے،  سندھ کا جو وفاق میں حصہ ہے وہ نہیں مل رہا، وفاق کی جانب سے سیاسی قتل کیا گیا اب معاشی قتل کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہیں دیا جارہا،  کے فور منصوبے کے لیے وفاقی حکومت اپنا حصہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو مردم شماری میں کم گنا گیا ہے، مردم شماری میں سندھ کا فیملی سائز پانچ اور باقی صوبوں کا 7 رکھا گیا۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر سندھ کا اختلافی نوٹ ہونے کے باوجود منظوری دی گئی۔

تازہ ترین