• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان

ایشین تائی کوانڈو چیمپئن شپ اور بیروت اوپن کے لیے 18 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

قومی تائی کوانڈو ٹیم کل کراچی سے لبنان کے لیے روانہ ہوگی۔

ایشین تائی کوانڈو اور بیروت اوپن 14 سے 20 جون لبنان کے شہر بیروت مین کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم میں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمور سعید عمّار اشفاق، مظہر عباس اور خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور، سدرہ حنّا اور ناجیہ رسول شامل ہیں۔

عمر سعید ٹیم لیڈر، اشفاق احمد مینیجر، نادر خان کوچ، شہزادہ محمد آصف فزیو ہوں گے۔

میڈیا منیجر شیراز آصف کے مطابق پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید 13 جون کو بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل کونسل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تازہ ترین