متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی میں ٹریفک سیفٹی مہم کے تحت ریڈ سگنل توڑنے پر 50 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ ہوگا۔
اس حوالے سے ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل توڑنے پر 6 دن گاڑی ضبط بھی رکھی جائے گی۔
واضح رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے ابوظبی میں پولیس کی ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی مہم جاری ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔