وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلویز کی زمین لیز پر دیں گے مگر بیچیں گے نہیں۔
لاہور میں ایوان صنعت و تجارت کے دورے کے موقع پر اعظم سواتی نے کہاکہ وزیراعظم کاروباری سہولیات دینے اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بزنس کے لیےنجی شعبہ کے پراجیکٹس کا خیرمقدم کیا جائے گا، حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بنیادی تبدیلیاں لائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوےکی زمین لیز پر دیں گے، بیچیں گے نہیں، کارگو ٹرین کی ای ٹکٹنگ، ڈرائی پورٹس کو فعال کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ کوٹ لکھپت میں نجی شعبہ سے مل کر کارگو سینٹر بنائیں گے۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ایوان صنعت و تجارت لاہو ر کے صدر میاں طارق مصباح نے مطالبہ کیا تھا کہ ریلوے کارگو ویگنز کی قلت دور کی جائے۔