• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 40 تا 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 40 تا 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کےلیے کامیاب پاکستان پروگرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہر گھرانے کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرض دیے گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ کاشت کار کو فصل کے لیے 1 اعشاریہ 5 لاکھ روپے کا بلادسود قرض دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ کاشت کار کو ٹریکٹروں اور مشینری کے لیے 2 لاکھ روپے بلاسود قرض دیں گے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو کم لاگت والے گھروں کے لیے 20 لاکھ تک سستے قرضے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ اور ہر گھر سے ایک فرد کو فنی تعلیم دےکر معاشی طور مضبوط بنایا جائےگا۔

تازہ ترین