• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی و درآمدی چھوٹی گاڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوں گی

حکومت نے پاکستان میں تیار ساڑھے آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملکی اور امپورٹڈ چھوٹی گاڑیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی۔

حکومت کی طرف سے 850 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ مقامی تیار کردہ چھوٹی گاڑیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دی جارہی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح سترہ سے کم کر کے ایک فیصد کرنے اور ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی تیار ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز  بھی پیش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید