نئے بجٹ کے بعد موبائل فون سستا، جبکہ موبائل کال مہنگی ہوجائے گی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے لمبی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کیے جانے والے شور شرابے اور احتجاج کے دوران مالی سال 22-2021ء کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے 8 ہزار 487 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا۔
انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے بارہ فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کیا جائے گا۔
حکومت نے ای کامرس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ٹی زون کے لیے پلانٹ، مشینری ، سازو سامان اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ موبائل سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک بتدریج کم کیا جائے گا۔