• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای کامرس لین دین سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے ای کامرس لین دین کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ کوویڈ 19 کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن مارکیٹ کے ذریعے غیر معمولی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز دی گئی ہے کہ آن لائن مارکیٹ کے ذریعے اس تھرڈ پارٹی فروغ کو سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔

تازہ ترین