قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ وفاقی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 98 ارب روپے دے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پلان کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب روپے شامل ہوں گے۔
بجٹ تقریر میں شوکت ترین نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے 14 سے زائد اضلاع کی ترقی کے لیے 444 ارب روپے سے 107 منصوبے مکمل ہوں گے۔