• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری


اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ یک جہتی بھی کیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سینیٹ میں آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں جانے کے بعد کئی لوگوں کے بیانات تبدیل ہو جاتے ہیں، موجودہ حکومت نے تمام طبقات سے کئی وعدے کیے۔

پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ ملک کے وہ طبقات جو ترقی دلاتے ہیں ان کی حالت بری کردی گئی ہے، مہنگائی عروج پر ہے، جمہوریت پر قدغن اور صحافیوں پر تشدد دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے ایک مسودہ تیار کیا اور وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو تھما دیا، بجٹ میں پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس رفتار سے مہنگائی ہوئی اسی رفتار سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

تازہ ترین