• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسڑیا میں قلیل وقتی کام کرنے والوں کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں قلیل وقتی کام میں لوگوں کے لئے 30 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔وزیر اقتصادیات کا کہنا ہے کہآسٹرین پارلیمنٹ میں سماجی کمیٹی نے اپرنٹس کے لئے کمپنی کی جانچ اور مختصر وقت کے کام میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اپرنٹس کے لئے قلیل وقتی کام اور گھر میں جانچ کے لئے پروگرام کو 30 ستمبر تک بڑھایا جائے گا۔اس سے وفاقی حکومت کی حکمت عملی کی تکمیل ہوتی ہے اور ملازمین کےتحفظ کے علاوہ پیداوار اور معیشت کی ترقی کو برقرار رکھنا ہے۔ وزیر اقتصادیات مارگریٹ شریمبک نے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ 10 جون کو سوشل کمیٹی میں اقدامات کے ساتھ ہم اپنی کمپنیوں اور ان کے ملازمین کی حمایت کر رہے ہیں۔ 15 فروری سے آسٹریا کی کمپنیوں کو اپنی سہولیات میں کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے اور اخراجات کی ادائیگی حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ ابھی تک 50 فیصد تک ملازمین والی کمپنیوں نے تقریبا 52 فیصد درخواستیں جمع کروائی ہیں ۔ اپرنٹس کے لئے مختصر وقت کے کام میں بھی توسیع کردی گئی ہے اور 2020 میں ووکیشنل ٹریننگ ایکٹ (بی اے جی) کو تبدیل کیا گیا تاکہ اس آلے کو اپرنٹس کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے۔ کورونا وباکے آغاز مارچ 2020 سے مارچ 2021 تک کی مدت میں تقریبا 58000 ہزار اپرنٹس مختصر وقت کے کام پر تھے۔
تازہ ترین