• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر عرفان جونیجو کی والدہ انتقال کرگئیں


کراچی (آئی این پی)پاکستان کے مشہور یوٹیوبر عرفان جونیجو کی والدہ انتقال کرگئیں ،جس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔عرفان جونیجو نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک افسوسناک خبر دیتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔یوٹیوبر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ میری دنیا، میرے لیے سب کچھ تھیں۔عرفان جونیجو نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میری والدہ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں شامل کرسکتے ہیں تو براہِ کرم! لازمی کریں، میں آپ کا مشکور رہوں گا۔

تازہ ترین