• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی عمدہ بیٹنگ، 3 وکٹ پر 229 رنز

برمنگھم (جنگ نیوز) ڈیون کانوے اور ول ینگ کی زبردست بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز تین وکٹ پر 229 رنز اسکور کرلیے۔ اسے انگلینڈ کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 74 رنز درکار ہیں۔ کانوے 80 جبکہ ینگ 82 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ان کے درمیان 122 رنز کی شراکت ہوئی جبکہ روس ٹیلر اور ینگ نے اسکور میں 92 رنز کا اضافہ کیا۔ول ینگ دن کے اختتامی لمحات میں پارٹ ٹائم بولر ڈین لارنس کی وکٹ بن گئے۔ کھیل ختم ہونے پر ٹیلر 46 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ قائم مقام کپتان ٹام لیتھم چھ رنز اسکور کرسکے۔ اس سے انگلش ٹیم اپنی پہلی باری میں 303 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹرینٹ بولٹ نے چار، میٹ ہنری نےتین اور اعجاز پٹیل نے دو شکار کیے۔ روری برنز اور ڈین لارنس 81،81 جبکہ مارک ووڈ 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تازہ ترین