• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)24ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ اور بیروت اوپن کیلئے 18 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کااعلان کردیا گیا۔دونوں ایونٹس 14 سے 20 جون تک بیروت میں منعقد ہوں گے۔ ٹیم ہفتے کو روانہ ہوگی۔ ٹیم میں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمور سعید،عمّاراشفاق، مظہرعباس، عائشہ نور، سےّدہ ہانا اور ناجیہ رسول کے نام شامل ہیں ۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید ٹیم لیڈر ہوں گے۔

تازہ ترین