• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون گروپ غریب ممالک کو ایک ارب کورونا ویکسینز عطیہ کریگا

لندن (جنگ نیوز )برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو توقع ہے کہ جی سیون ممالک دنیا کے ترقی پذیر ملکوں کو کورونا ویکسین کی ایک ارب ویکسینز عطیہ کرنے پر رضامند ہو جائیں گے اور اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر کے لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے فائزر ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں عطیہ کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد بورس جانسن نے کہا کہ ’برطانیہ ویکسین کی 10 کروڑ اضافی خوراکیں عطیہ کرے گا۔

تازہ ترین