• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکشن کا پورا عمل شفاف ترین ہوگا، ترجمان وفاقی یونیورسٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ترجمان کاکہناہےکہ جامعہ میں سلیکشن کا پورا عمل شفاف ترین ہوگا ، انتظامیہ اور سلیکشن بورڈ اللہ کے خوف اور جوابدہی سے آگاہ ،کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں ہونے دینگے،قائم مقام وائس چانسلر کو ادارے کے چانسلر اورسینیٹ نے ذمہ داریاں تفویض کی ہیںتمام پالیسیاں اور فیصلے جامعہ اردوکے ایکٹ، سینڈیکیٹ اور سینیٹ کے فیصلوں کے مطابق متعلقہ فورم پر ہورہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے حامل لوگ قومی ادارے کی ترقی سے خائف ہوکر جان بوجھ کر میڈیا کو جھوٹی اور غلط اطلاعات فراہم کررہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ لوگ تعلیمی و اساتذہ کی ترقیوں کے عمل سے انتہائی ناخوش ہیں،ترجمان نے کہا ہے کہ جامعہ اردو کی انتظامیہ پر عجلت کا الزام لگانے والے بظاہر پہلے سلیکشن بورڈکرانے کا مطالبہ کرتے ر ہے۔ؒ۔ ترجمان نے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل اور برد باری کا مظاہرہ کریں اور جھوٹے اور غلط پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں۔

تازہ ترین