• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت انسداد منشیات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 48 کروڑ 93 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وزارت انسداد منشیات کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 93 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں،جس میںسے 35 کروڑ 76 لاکھ اراضی کی خریداری کے لیے جبکہ 13 کروڑ 18 لاکھ سول ورکس کے لیے مختص کئے گئے ہیں ،ایچ الیون ون میں اے این ایف اکیڈمی تعمیر پر 35 کروڑ 31 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں منشیات کے عادی افراد کے اعلاج کے لیے اسلام آباد ماڈل بحالی سینٹر پر 13 کروڑ 17 لاکھ خرچ ہونگے ،بلوچستان میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے بحالی سینٹر قائم کیا جا ئے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید