• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ اچھا ہے، عوام کی رائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام نے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کو اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے پاکستان میں تیار 850 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کرنے جبکہ 850سی سی تک کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کےفیصلے کو سرا ہتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے پورے ملک کے متوسط طبقے کو آسانی ہو گی خاص کر کراچی کے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہو گا کیونکہ کراچی میں اس وقت معیاری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اس فیصلے سےلوگوں کو اپنے کاروبار،دفاتر وغیرہ تک پہنچنے میں آسانی اور کم خرچ ٹرانسپورٹ دستیاب ہو گی۔

تازہ ترین