• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار سے دادو جانے والی بس حادثے کا شکار، 20 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

میہڑ ( علی ا کبر/نا مہ نگار) جمعہ کی صبح بلوچستان خضدار سے دادو جا نے والی مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہو گئی ،بتایا جاتا ہے کہ مسافر بس کرخ کے کہوڑی کے علاقے میں تیز رفتاری کے دوران ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور الٹنے کے بعد روڈ کے قریب ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ 30 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق دادو کے مختلف شہروں سے تبلیغی جماعت کے درجنوں افراد خضدار کے وڈ شہرکے علاقے میں مذہبی جلسے میں شرکت کیلئے گئے تھے ، وہ مسافر واپس دادو آرہےتھے کہ مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی ، جبکہ مسافر بس کے حادثے واقعےکی اطلاع ملتے ہی علاقے کے مقامی لوگ، لیویز اور ایدہی سمیت دیگر امدادی ٹیمیں بہی جائے وقوع پر پہنچ گئے اورامدادی ٹیموں سمیت علاقے کے لوگوں نے حادثے کے شکار ہلاک اور زخمی مسافرین کو خضدار اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں پہنچایاگیا ،جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سعید ،پریل، نظام ،ہاشم گاڈہی ،عابد ،مراد پہنور ،جنید کہوکہر ،زین العابدین،عاشق ،سجاد ،سہیل بروہی ،احسان شیخ مجید لغاری ، ،نثار پہنور رفیق اور فاروق احمد سمیت 20 سے زائد افراد شامل ہیں ،جبکہ 30 سے زائد زخمیوں میں محمد خان بروہی ،بلاول کہوکہر قربان ،امین بلوچ شفیع محمد مختیار اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کا سپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ، دوسری طرف ہلاک ہونے والوں اکثریت ضلعہ دادو کے جوہی اور دادو سمیت دیگر شہروں اور دیہاتوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ،ادہر خضدار انتظامیہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں دادو کے مختلف علاقوں میں روانہ کردیں گئیں ہیں ، جبکہ اطلاع ملتے ہی متوفیوں کےگھروں میں کہرام مچ گیاہے ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں 4 افراد ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین