• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی ٹرین حادثہ، ریلوے کے 16بڑے افسر تبدیل

لاہور (نمائندہ جنگ ) پاکستان ریلوے نےگھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 19اور 20کے 16افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 20کے سمیع اللہ گنڈاپور کو جنرل منیجر ویلفیئر اینڈاسپیشل اینیشیٹو، چیف مکینکل انجینئر محمد یوسف کو ایم ڈی (پی اے ای ایم ایس ) مغل پورہ ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلویز عبدالملک کو ایم ڈی لوکو موٹو ز فیکٹری رسالپور ، ایم ڈی کیرج فیکٹری اسلام آبادغلام قاسم کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلویز ، تعیناتی کے منتظر محمد ناصر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پریکورمنٹ مینوفیکچرنگ 230پسنجر کوچز ، پروجیکٹ ڈائریکٹر پریکورمنٹ مینوفیکچرنگ 230پسنجر کوچزعقیل یوسف کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پریکورمنٹ 800ہائی کیپسٹی ویگن 20بریک ، تعیناتی کے منتظر محمد یوسف لغاری کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس آر 100لوکو موٹوز نیو، پروجیکٹ ڈائریکٹر پریکورمنٹ 800ہائی کیپسٹی ویگن عبدالاحسیب بھر گری کو چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، ایم ڈی ریل کوپ کے پاس اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے کاشف اعجاز کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ری ہیبلیٹیشن مغل پورہ تعینات کر دیا ہے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ ٹو نثار احمد خان کو ایم ڈی کنکریٹ سلیپر فیکٹری اور انکے پیش رو عرفان الحق کو چیف پرسونل آفیسر ہیڈا کواٹر ، گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف انجینئر ایس اینڈ سی فراد احمد کو چیف انجینئر ایس اینڈ سی ریلویز کے اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، چیف کمرشل منیجر محمد فاروق اقبال ملک کو ڈائریکٹر لیگل افیئر ، ڈپٹی چیف کمرشل منیجر ریلویز روبینہ ناصر کو گریڈ 20کی پوسٹ چیف کمرشل منیجر پر تعینات کر دیا ، ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر ( انچارج ) ضیا ء اللہ ڈھری کو چیف الیکٹریکل انجینئر کی اضافی ذمہ داریاں جبکہ گریڈ 19کے ڈپٹی جی ایم ورکس اینڈ سول شفیق احمد رندھاوا کوگریڈ 20کی سیٹ چیف کنٹرولر آف سٹور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت ریلویز نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

تازہ ترین