• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن سسٹم کے تحت اساتذہ کے تبادلے ہوئے ،مراد راس

لاہور(خبر نگار،خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کیے ہیں،آن لائن ٹرانسفر سسٹم کے تحت 2019 سے اب تک 70 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے ان کی خواہشات کے مطابق ہو چکے ہیں، گزشتہ روز پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ اساتذہ اب ارنڈ لیو، میڈیکل لیو، میٹرنیٹی لیو، عدت لیو، اور حج عمرہ لیو بھی آن لائن سسٹم پر درخواست دے کر حاصل کر سکتے ہیں، سکولوں کوچھٹیاں دینے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امتحانات کے بعد 2 ہفتے کی چھٹیاں دی جائیں گی اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست کے مہینے سے کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اب تک اس سسٹم پر 2117587 چھٹیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 1966442 منظور اور 140156 نامنظور ہوئیں، ای ریٹائرمنٹ سسٹم سے اساتذہ اب گھر بیٹھے بغیر کسی تکلیف و مشکل کے ریٹائرمنٹ اپلائی کر سکتے ہیں۔، ایک ہفتے کے اندر اسی سسٹم پر ان کا ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن، جی پی فنڈ سینکشن، لیو انکیشمنٹ سینکشن کے ساتھ ساتھ پینشن پے آرڈر بھی موصول ہو جائے گا، اس سسٹم سے پہلے اساتذہ کو ریٹائرمنٹ قریب آتے ہی 100 سے صفحات کی آٹھ دس فائلز تیار کرنے سمیت بہت سی اذیتوں سے گزرنا ہوتا تھا جن میں رشوت، سفارشات اور دربدر فائل لے کر گھومنا شامل تھا، آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم کے تحت 3509 افراد 60 سال کے ہونے پر اور 2394 وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے ہیں،مراد راس نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں پڑھانے والے 378933 اساتذہ کی مکمل اور تصدیق شدہ معلومات آن لائن پورٹل پر محفوظ ہو چکی ہیں، چند ہزار اساتذہ کی معلومات کی تصدیق ہونا باقی ہے، اس سسٹم کی بدولت اساتذہ کے سروس سے متعلقہ دستاویزات کو آن لائن سسٹم میں مخفوظ کیا جا رہا ہے، اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ دستاویزات سسٹم میں ڈالی جا چکی ہیں، سالانہ کارکردگی رپورٹ کو بھی آن لائن سسٹم کا حصہ بنا دیا گیا ہے، اب تمام اساتذہ ہر سال دسمبر میں اپنی پی ای آر، اے سی آر، آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کرائیں گے اور مجاز اتھارٹی مقررہ وقت میں اس پر کمنٹ داخل کرنے کی پابند ہوگی۔
تازہ ترین