• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حمید بلوچ نے محکوم اقوام کی سربلندی کی خاطرجان کی قربانی دی،بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے شہید حمید بلوچ ڈے کے موقع پر شہید حمید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے وہ ہمت ،جسارت ،بہادری ،دلیری کے ساتھ بلوچ قوم کی محبت کے سحر میں مبتلا نوجوان تھا۔انہوں نے بلوچ قوم اورمحکوم اقوام کی غلامی کی خاطر پھانسی تک قبول کی۔انہوں نے کہا شہید حمید بلوچ کی سوچ فکر نظریہ ہر محکوم اقوام کے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے ہمت جسارت سے قوم کی سر کو فخر سے بلند کیا۔شہید رہنماءایک بہادر انسان تھے۔ پھانسی گھاٹ تک محکوم اقوام کی خوشحالی خودمختاری کا نعرہ بلند کیا۔ ان کی قربانیوں کو پوری محکوم اقوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید حمید بلوچ محکوم اقوام کے لیے ایک ہیرو کی حیثیت رکھتا ہے جس نے ذاتی مفادات عیش عشرت کی زندگی کی بجائے محکوم اقوام کی سربلندی کی خاطر قربانی دی ۔
تازہ ترین