• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوپم کھیر ٹوئٹر پر اچانک 80 ہزار فالوورز کم ہونے پر پریشان

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اچانک فالوورز کی تعداد 80 ہزار کم ہوگئی ہے جس کے بعد اداکار پریشان ہوگئے۔

اس ضمن میں انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے ’ٹوئٹر‘ اور ’ٹوئٹر انڈیا‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ 36 گھنٹوں میں ٹوئٹر پر میرے 80 ہزار فالوورز کم ہوئے ہیں۔‘

انوپم کھیر نے لکھا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ یہ آپ کی اس ایپ میں کوئی خرابی ہے یا پھر کوئی اور مسئلہ ہے۔‘

بالی ووڈ اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سے شکایت نہیں کررہا، صرف پوچھ رہا ہوں کہ اچانک فالوورز کم کیوں ہوگئے۔‘

اداکار کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’شاید گزشتہ 36 گھنٹوں میں 80 ہزار صارفین نے آپ کو اَن فالو کردیا ہو۔‘

دوسری جانب اگر انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اس وقت اُن کے فالوورز کی تعداد 18 اعشاریہ 7 ملین ہے۔

اس کے علاوہ انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صرف 186 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین