• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنے سے پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا انسان کی پہچان کے بارے میں کہنا ہے کہ بولنے سے پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔


حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی ہمت و توانائی آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف کروا دیتا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہاں! میں توانائیوں پر یقین رکھتی ہوں۔‘

اداکارہ حرا مانی کی اس پوسٹ کو چند ہی لمحوں میں 18 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

تازہ ترین