• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستی کتنی گہری ہونی چاہیے؟ نعمان اعجاز نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مداحوں کو گہری دوستی کے بارے میں اہم معلومات سے آگاہ کردیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹیج اور ٹی وی کے لیجنڈری کامیڈین اداکار سہیل احمد کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر نعمان اعجاز اور سہیل احمد کے درمیان قائم دوستی کے مضبوط رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’دوستی اتنی گہری ہونی چاہیے کہ کسی کو سمجھ ہی نہ آئے، کس نے کس کو بگاڑا ہے۔‘

اداکار نے اپنے دوست کا تعارف کرواتے ہوئے لکھا کہ ’سہیل احمد! ایک لیجنڈ، ایک دوست اور اس سے بھی بڑھ کر ایک عظیم انسان۔‘

نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ دو لیجنڈز کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔

کچھ صارفین نعمان اعجاز اور سہیل احمد کی گہری دوستی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیڈین اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُن کی شہرت اور کامیابی کی بنیادی وجہ لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔

 سہیل احمد نے اسٹیج ڈراموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں حویلی، دُکھ سُکھ، ریزہ ریزہ، دن اور کاجل گھر سمیت دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید