• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اس کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اورمسائل کوسمجھنے کی ضرورت ہے سندھ حکومت نے اسے لاوارث چھوڑدیا ہےوہ اپنے حلقے کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ ان کے ساتھ تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی بلال غفاردیگربھی موجود تھے۔ علی زیدی نے کہاکہ کراچی شہر عوام کا یعنی ہم سب کا ہے،ہم نے مل کر اسکا خیال رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچرا اٹھانے کے لیے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ والے فیل ہو گئے ہیں، گرین لائن منصوبے پر کام تیز کیا، تو سندھ حکومت نے مداخلت شروع کردی ،متعدد نالوں کی صفائی کا کام بھی وفاقی حکومت ہی کرنے لگی ہے سندھ حکومت نے اپنے کام کرنے بھی چھوڑ دیے ہیں۔

تازہ ترین