• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خیال میں ہم سب کو صنفی امتیاز کا سامنا رہا ہے، ودیا بالن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے صنفی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک بار یہ بھی کہا گیا کہ انہیں ʼکھانا بنانا آنا چاہیے۔ودیا بالن نے صنفی امتیاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں بات کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میرا خیال ہے ہم سب کو صنفی امتیاز کا سامنا رہا ہے اور یہ صرف مخالف جنس کے افراد ہی نہیں کرتے۔ مجھے بھی یہی لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے بارے میں اندازے لگاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ʼمجھے صنفی امتیاز کا سامنا رہا ہے۔ اب یہ کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ʼمجھے یاد ہے لوگوں نے مجھے کھانے (کی میز) پر کہا کہ آپ کو کھانا بنانا آنا چاہیے۔ حالانکہ مجھے اور سدھارتھ رائے کپور دونوں کو ہی کھانا بنانا نہیں آتا۔ودیا بالن نے بتایا کہ ان لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں کھانا بنانا آنا چاہیے، جبکہ وہ مانتی ہیں کہ اس معاملے میں ان میں اور ان کے شوہر میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی والدہ انہیں کھانا بنانا سیکھنے کا کہتی تھیں تو ودیا بالن کا جواب ہوتا تھا کہ ʼمیں یا تو اتنا کماؤں گی کہ کسی کو کھانا بنانے کے لیے رکھ لوں یا کسی ایسے آدمی سے شادی کروں گی جو کھانا بنا سکتا ہو۔ودیا بالن ان مسائل کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں جن کا انہیں سامنا رہتا ہے۔ مارچ میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کیسے ان کا وزن ʼقومی مسئلہ بن گیا تھا۔

تازہ ترین