• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موقع ملا تو سلمان خان کی سب کو سازشی سمجھنے کی بیماری ختم کردونگا، ریتک روشن

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اسٹاراداکار ریتک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ایسی بیماری ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔اداکار ریتک روشن نے یہ بات فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے شو میں کہی،شو میں میزبان کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سلمان خان کی کون سے عادت کو ختم کردیں گے؟جواب میں ریتک روشن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی سلمان خان کو پسند کرتا ہے مگر اداکار کو ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔مہمان اداکار سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ سلو میاں کی طرح کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ جائیں تو کیا کریں گے اس پر ریتک روشن نے کہا کہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے سب کے سامنے اعتراف کروں گا کہ ’آئی لووریتک روشن‘۔واضح رہے کہ ریتھک روشن اور سلو میاں کے تعلقات اس وقت بہت اچھے تھے جب فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کے لیے سلمان خان نے ریتک روشن کو باڈی بلڈنگ کی ٹپس دیں لیکن جب سلو میاں نے سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف کچھ بیانات دیئے تو یہ تعلقات خراب ہو گئے اور آج تک ان تعلقات میں سرد مہری دکھائی دیتی ہے۔

دل لگی سے مزید