• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ترکی کو اسلحہ بیچنے پر پابندی کا بل مسترد

برلن ( نیوز ڈیسک) جرمنی میں بائیں باز کی گرین پارٹی کی جانب سے پارلیمان میں ترکی پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق پیش کردہ بل مسترد کردیا گیا۔ فاقی پارلیمان پیش کیے گئے بل کے مسودے کو کرسچن یونین پارٹیوں، سوشل ڈیموکریٹ پارٹی اور فریڈم ڈیموکریٹ پارٹی کے ووٹوں سے مسترد کیا گیا۔ کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کلاز پیٹر ولش نے اپنے خطاب میں کہا کہ بل سطحی تھا،جس کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔
تازہ ترین