• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کا پاکستان سمیت 20ممالک کے وزٹ ویزے میں توسیع کی سہولت دینے کا اعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سمیت 20ممالک کے شہریوں کو جن کے وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے، فیس کے بغیر توسیع کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارتِ خارجہ نے اس ضمن میں وزارتِ داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے الیکٹرونک خدمات کا آغاز کر دیا، اس سہولت کے تحت سعودی عرب سے باہر زائرین اپنے غیر استعمال شدہ ویزے کی توسیع کرا سکیں گے،پاکستان سمیت 20 ممالک کے جن شہریوں کے سعودی وزٹ ویزے ختم ہو رہے تھے وہ فیس کے بغیر ان میں توسیع کرا سکیں گے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیرونِ ملک زائرین بغیر کسی فیس کے الیکٹرونک خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ شاہی ہدایت کے مطابق ویزوں میں توسیع 31 جولائی تک کر دی جائے گی۔

تازہ ترین