• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کا آج”ایک دِن جیو کے ساتھ“


کراچی (جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جلد وزارت اطلاعات و نشریات کو نئی شکل میں دیکھیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پی ٹی آئی میں لانے والوں میں شامل ہوں۔ پیسے کے بغیر سیاست کرکے دکھائی ہے۔ الیکشن سے پہلے عمران خان کی تھپکی نے مجھے حوصلہ بلند کردیا۔ شو کے دوران دیگر اہم اور دلچسپ سوال و جواب بھی ہوں گے۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام7بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین