• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکار اُشنا شاہ اداکاری کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اُشنا شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد اُشنا شاہ بھی پاکستان کی اُن اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہیں۔

اُشنا شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کی انسٹاگرام پوسٹس کی تعداد 969 ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر، ویڈیوز اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے معلومات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اُشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے صرف 846 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر مقبول اداکاراؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر عائزہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 9.2 ملین ہے۔

دوسرے نمبر پر ایمن خان ہیں جنہیں 8.5 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 7.6 ملین فالوورز ہیں۔

تازہ ترین