• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے معروف بھارتی یوٹیوبر بھون بام کے والدین کی جان لے لی

پڑوسی ملک بھارت میں بےقابو کورونا وائرس نے معروف یوٹیوبر بھون بام (بی بی) کے والدین کی جان لے لی۔

اس حوالے سے یوٹیوبر بھون بام نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ہمراہ اپنی زندگی کی چند حسین یادیں شیئر کیں۔


بھارتی یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کورونا وائرس نے مجھ سے میری لائف لائن یعنی والدین چھین لیے۔‘

بھون بام نے لکھا کہ ’والدین کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا، صرف ایک مہینے میں سب کچھ بِکھر گیا ہے، گھر، خواب سب کچھ۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری ماں میرے ساتھ، میرے بابا میرے ساتھ نہیں، اب دوبارہ سے جینا سیکھنا پڑے گا۔‘

بھارتی یوٹیوبر نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہمیشہ ان سوالات کے ساتھ جینا پڑے گا کہ کیا میں ایک اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے اپنے والدین کو بچانے کے لیے کوشش کی؟‘

واضح رہے کہ بھون بام کا شمار بھارت کے معروف اور مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، اُن کے چینل کا نام ’بی بی کی وائنز‘ ہے، بھارت سمیت پاکستان میں بھی بھون بام کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین