• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور سینئر اداکار و پروڈیوسر وینکٹ صوبہا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد چل بسے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اداکار وینکٹ صوبہا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اُنہیں چنئی کے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بھی اداکار وینکت کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی اور وہ کورونا وائرس کی جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کرگئے۔

اداکار وینکٹ صوبہا کی یوں اچانک موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار وینکٹ صوبہا نے بھارت کی متعدد کامیاب فلموں میں حیرت انگیز اداکاری کی ہے، اس کے علاوہ وہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بےقابو کورونا وائرس نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کی زندگیاں چھین لی ہیں۔

تازہ ترین