• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں ساڑھے 3 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن

خیبر پختون خوا میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا میں شہریوں کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 49 ہزار 999 افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

صوبے میں 3 لاکھ 38 ہزار 52 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی گئی۔

2 لاکھ 46 ہزار 223 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 5 لاکھ 34 ہزار 838 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو ویک کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔

50 ہزار 822 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو سائنو ویک کی دوسری خوراک دی گئی۔

خیبر پختون خوا میں 52 ہزار 954 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 24 ہزار 188 ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

تازہ ترین