• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا قتل کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تیسرے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع

میر رضا: فائل فوٹو
میر رضا: فائل فوٹو

میر رضا قتل کیس سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا آج تیسرا اجلاس ہوگا، جس میں  جے آئی ٹی سربراہ سمیت ٹیم کے دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

میر رضا کے اہلِ خانہ بھی آج جے آئی ٹی اجلاس کا حصہ ہوں گے، میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں تیسرے اجلاس کےدوران اہم پیش رفت متوقع ہے، جے آئی ٹی گزشتہ دو اجلاسوں میں ہونے والی تحقیقات اور بیانات کا جائزہ لے گی۔

گزشتہ اجلاسوں میں پولیس افسران، میر رضا کے کاروباری شراکت داروں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، میر رضا کیس میں کاروباری معاملات، مالی لین دین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ جاری ہے۔

میر رضا قتل کیس میں سابقہ تحقیقات کا ازسرنو جائزہ جے آئی ٹی کی کارروائی کا اہم حصہ ہے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے فرانزک تجزیے پر تحقیقات جاری ہے، میر رضا کیس میں اہلِ خانہ کے تحفظات اور فراہم کردہ شواہد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جے آئی ٹی گزشتہ تحقیقات میں رہ جانے والے پہلوؤں کو سامنے لانے کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پولیس افسران اور کاروباری شراکت داروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے جے آئی ٹی کو 10روز کی مہلت دی گئی تھی، اہلِ خانہ کی موجودگی میں آج جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید