• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن: حمزہ حسین کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی

لوٹن (نمائندہ جنگ) 16 سالہ حمزہ حسین کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، حمزہ کی موت چاقو گھونپنے کے ایک واقعہ میں ہوئی تھی، نماز جنازہ میں مقامی اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ، طلباء، علماء کرام کے علاوہ مختلف شعہ ہائے زندگی سے متعلق شخصیات نے بھرپور شرکت ، شرکا کی طرف سے حمزہ کے خاندان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کیلئے مظاہرہ بھی کیا گیا۔شرکاء میں لارڈ قربان حسین، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان ، مسلم کمیونٹی کے معروف رہنما عبدل غفور، خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد، مذہبی سکالر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی شامل تھے، نماز جنازہ علامہ قاضی عبدل عزیز چشتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔
یورپ سے سے مزید