• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون ممالک کی طرف سے کورونا ویکسین شیئرنگ کا خیر مقدم

لندن(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے انگلینڈ میں جاری جی سیون سمٹ میں شریک ممالک کی طرف سے کورونا ویکسین شیئرنگ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبرائسس نے اس بارے میں اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کورونا ویکسین کی زیادہ اور تیز رفتار فراہمی کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ میں جاری جی سیون سمٹ کے پہلے روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ سات کے گروپ نے کورونا ویکسین کی کم از کم ایک بلین خوراکوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے نصف امریکا اور سو ملین خوراکیں برطانیہ اگلے سال تک فراہم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ جی سیون کے جرمنی میں اگلے برس ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس تک عالمی آبادی کے 70 فیصد حصے کی کورونا ویکسینیشن ہو جانا چاہیے۔
تازہ ترین