• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ریلویز کا کے سی آر ٹرین پر اورنگی سے سٹی اسٹیشن تک سفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ریلویز کا کے سی آر ٹرین پر اورنگی سے سٹی اسٹیشن تک سفر ،چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کے سی آر 3 اپ پر اورنگی سے کراچی سٹی اسٹیشن تک سفر کیا سی ای او ریلویز نثار احمد میمن، ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل، پی ڈی کے سی آر امیر محمد داودپوتہ اور تمام متعلقہ ڈویژنل افسران بھی ان کے ساتھ تھےچیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹریک اور روزانہ کی آمدنی اور اخراجات پر مختلف سوالات کیئے انہوں نے پورے ٹریک پر رائٹ آف وے زمین کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور ان کو وہاں سے تجاوزات کے خاتمے کے بارے میں آگہی دی گئی چیئرمین ریلویز نے کے سی آر ٹرین کی رفتار بڑھانے کے بارے میں پراجکٹ ڈائریکٹر کے سی آر امیر محمد داودپوتہ سے سوال کیا جس پر پراجکٹ ڈائریکٹرنے کہا کہ کے سی آر بحالی مختلف مرحلوں میں کی جارہی ہے جن کے مکمل ہونے پر کے سی آر ایک الٹرا ماڈرن سروس کی شکل اختیار کر لے گی رواں سال 10 فروری کو اورنگی سے سٹی تک ٹریک بحال ہونے کے بعد چیئرمین ریلویز جناب حبیب الرحمان گیلانی کا یہ کے سی آر پر دوسرا سفر ہے اس سے قبل چیئرمین ریلویز 18 فروری کو ڈاون میں کراچی سٹی سے اورنگی تک کے سی آر پر سفر کر چکے ہیں۔

تازہ ترین