• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں چھ ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں چھ ایرانی اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ذوہیب الحق کا کہنا تھا کہ اسکول غیر قانونی طور پر چلائے جا رہے تھے، جنہیں سیل کردیا گیا ہے۔ اسکولوں میں ایرانی نصاب پڑھایا جارہا تھا۔

محمد ذوہیب الحق کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ غیر ملکی ہیں۔ بند کئے گئے اسکول کئی سال سے اجازت کے بغیر چل رہے تھے۔

گو کہ اسکولوں پر 1992 کا این او سی آویزاں تھا تاہم، یہ اسکولز صوبائی محکمہ داخلہ اور محکمہ تعلیم سے رجسٹریشن کروانے میں ناکام رہے۔کوئٹہ میں اجازت کے بغیر چلنے والے اسکولوں کی تعداد 10 ہے جن میں سے 6 کو سیل کیا گیا جب کہ دیگر 4 سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

تازہ ترین