• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانی بارش کے باعث 100سے زائد فیڈرز پر فالٹ و ٹرپنگ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئیسکو کے سرکل اٹک اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش و ژالہ باری کے باعث بجلی فراہم کرنے والے 100 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی ، مختلف مقامات پر درختوں اور سائن بورڈزکے بجلی کی تاروں پر گرنے کے واقعات سے متاثرہ فیڈرز میں بری امام شاہدرہ ماروی روڈ گلڈنہ سکیم 2 اقبال ٹاون یو فون E.11.2 پتھر گھڑ غور غشتی گوندل حسن ابدال ہٹیاں حضرو منور آباد شامل ظفر الحق ابوبکر سروسز روڈ 4th روڈ بنی ڈھوک حکمداد کہوٹہ سٹی رحمت آباد پنڈی بورڈ ٹیپو روڈ جیل پارک نیو گلستان کالونی F.11.1 نٹر فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی ائر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سواں G.10.M ساگری سکھو لالہ زار شامل ہے،آئیسکو چیف چوہدری عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ،صارفین شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں ۔
تازہ ترین