• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسے سرکاری موبائل میں سواردوپولیس اہلکارزخمی ، ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ سول لائن کے سامنے تیزرفتارگاڑی کی ٹکرلگنے سے سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل میں سواردوپولیس اہل کارزخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تھانہ سول لائن کے سامنے واقع پٹرول پمپ کے باہرکھڑی پولیس موبائل گاڑی کو ایک تیزرفتارکار نےعقب سے آکرٹکرماری جس سے پولیس ملازمین طاہراور عمرزخمی ہوگئے اورپولیس گاڑی کوبھی نقصان پہنچا جب کہ ٹکرمارنے والی گاڑی کافرنٹ تباہ ہوگیا ،پولیس نے گاڑی میں سوارایک شخص کوحراست میں لے لیا جب کہ اس کاساتھی موقع سے فرارہوگیا۔
تازہ ترین