• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ بجٹ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی گئی اور جھوٹ سے ملک نہیں چلتا نہ ہی غریب کا پیٹ بھرتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت میں دو کروڑ عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے آگئے۔ بجٹ صرف ہندسوں کا ہیر پھیرہے، یہ نمبروں کی ہیرا پھیری سے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں لیکن یہ صرف خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، وزیر تجارت آکر بتائیں کہ 2018 میں برآمدات کتنی تھیں اور اب کتنی ہیں۔
تازہ ترین