• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں دو لڑکوں اورپانچ لڑکیوں سمیت ماں بیٹے کو اغوا کر لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں دو لڑکوں پانچ لڑکیوں سمیت ماں بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے لواحقین کی درخواستوں پر مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔غلام جیلانی نے پولیس تھانہ چہلیک کو اطلاع دی کہ اسکا 14 سالہ بیٹا حذیفہ گزشتہ روز مدرسہ گیا مگر واپس نہیں آیا اسے شبہ ہے کہ نا معلوم افرادنے اسکے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے ۔اسحاق نے پولیس سٹی شجاعباد کو دی درخواست میں الزام عا ئد کیا کہ راشد ،غلام شبیر ملازم حسین قغیرہ نے اسکے گھر سے اسکی بہو (ش) کو اغوا کر لیا ۔عامر نے پولیس سیتل ماڑی کو دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسکا 13 سالہ بیٹا شہزاد 10 روز سے گھر نہیں آیا ہے، اسے شبہ ہے اسکے بیٹے کو اغوا کر لیا گیاہے ،غلام اصغر نے پولیس تھانہ صدر کو دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اسکی بھانجی (ف) اکیڈمی کے لئے (ز) کے ہمراہ روانہ ہو ئی دونوں لڑکیاں واپس نہ آئیں ،معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیوں کومبینہ طورپر دولڑکے رستم اور بلال وغیرہ اغوا کر کے لے گئے ۔بلال نے پو لیس شاہ شمس کو درخواست دی کہ اسکی اہلیہ (ش) اور بیٹے کو حسنین کوگھر سے اغوا کرلیاگیا ۔رفیق نے اسی تھانے کو دی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی 16 سالہ ( س) اور بھتیجی (ن) گھر سے پڑھنے کے لئے نکلیں جو واپس نہ آئیں،معلوم ہوا کہ قاسم اور زمان وغیر ہ مبینہ طورپران کو اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس نے درخواستوں پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
ملتان سے مزید