• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی کا منشورتعمیر ترقی اور پختونوں کی خوشحالی پر مبنی ہے ،امجد علی مہمند

پشاور(جنگ نیوز)اے این پی اور پی ٹی آئی اقرب ڈاگ حلقہ ضلع مہمند کے سرکردہ کارکنوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔شمولیت کرنے والوں میں کالا خان ، طالب جان،نور خان،ملک نسیم،ملک شہریار،ڈاکٹر پہلوان شیر،عبید خان،یاجید خان،ناہید خان،عرفان خان،ظہور خان اوررحمان خان شامل ہیں۔اس سلسلے میں اقرب ڈاگ میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے سینئر وائس چیئرمین امجد علی مہمند اورحلقہ پی کے60کے سابقہ امیدوار راجید اللہ خان کے علاوہ دیگر عہدیدار اور پارٹی کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔قومی وطن پارٹی میں شمولیت کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو کیو ڈبلیو پی کی ٹوپیاں اور مفلرز پہنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی رہنمائوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کا منشورتعمیر ترقی اور پختونوں کی خوشحالی پر مبنی ہے اور پارٹی نے ہر موقع پر پختونوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کی ہے۔
پشاور سے مزید