• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم گرما میں آپ کچھ بہترین کھانے پینے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، رسیلے آم سے لے کر ٹھنڈے تربوز، بیر، آڑو ، چیری اور خوبانی تک، موسم گرما کے تمام پھل لذت سے بھرپور ہوتے ہیں، اسی طرح گرمیوں کی بہترین سبزیوں میں ککڑی، بینگن اور لوکی شامل ہے۔ 

سبز رنگ کی سبزی ’لوکی‘ قدرتی طور پر بےشمار فوائد سے مالا مال ہے، آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے جبکہ لوکی وٹامن سی، اے اور کے کا بھی ایک بھرپور ذریعہ ہے، لوکی میں سوڈیم، کیلشیم، آئرن، زنک اور میگنیشیم جیسے ضروری معدنیات بھی پائے جاتے ہیں، یہ کولیسٹرول کی خراب سطح کو کم کرکے صحتمند دل کو بھی فروغ دیتی ہے۔

لوکی کھانے سے ہمارا نظامِ ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور قبض، پیٹ کے درد جیسے مسائل سے نجات بھی ملتی ہے، آئیے لوکی کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

لوکی کے حیرت انگیز فوائد:

وزن میں کمی:

اگر آپ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ موسم گرما کی خاص سبزی ’لوکی‘ کو اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، لوکی میں قدرتی طور پر کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے، اس کے ساتھ ہی یہ فائبر سے بھی مالا مال ہے، لوکی میں موجود وٹامن سی، وٹامن بی، وٹامن کے، وٹامن اے اور وٹامن ای جیسے ضروری وٹامن کی وجہ سے اسے غذائیت سے بھرپور سبزی کہا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کو منظم کرتی ہے:

لوکی مؤثر طریقے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہے، گرم موسم کے دوران، آپ کا بلڈ پریشر اکثر کم ہوجاتا ہے اور اسی دوران اگر آپ فوراََ لوکی کا جوس پی لیں تو اس سے آپ کے بلڈ پریشر کی سطح بہتر ہوجائے گی۔

آپ کو ہائیڈریٹڈ رکھتی ہے:

لوکی ناقابل یقین حد تک ہائیڈریٹنگ اور ٹھنڈی ہے، اسی وجہ سے لوکی کو موسم گرما کی خاص سبزی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ لوکی الیکٹرویلیٹس کو بھرتی ہے جو گرمی میں پسینے کے دوران ضائع ہوجاتے ہیں۔ دھوپ میں یا کسی ورزش کے بعد لوکی کا جوس پینے سے آپ کا جسم فوری طور پر ہائیڈریٹ ہوسکتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید:

لوکی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے اور ہمیں پیٹ کے دیگر مسائل سے نجات دلاتی ہے، لوکی میں موجود فائبر اور پانی کا مواد ہمارے پیٹ کے لیے بہت مفید سمجھاجاتا ہے۔

ذہنی دباؤ کو دور کرتی ہے:

اس پر یقین کریں یا نہ کریں لیکن لوکی آپ کاذہنی تناؤ دور کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ اس سبزی میں کولین نامی ایک مرکب ہوتا ہے جو ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو دماغ کے افعال میں اضافہ کرتا ہے اور اضطراب اور تناؤ کو دور رکھتا ہے۔

تازہ ترین