• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہونے والے داماد اور قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ ابھی انہیں ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر  ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں حصہ لیتے ہوئے ان کے ایک مداح نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اس سوال پر انتہائی محتاط جواب دیا، انہوں نے لکھا کہ ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک لمبا سفر طے کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کا رشتہ شاہین شاہ آفریدی سے پکا کردیا ہے۔

 شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے قبیلے کے نہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی کے والدین 2 سال سے اس رشتے کو کرنے پر بضد تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کافی سوچ بیچار کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے ہاں کہی اور وہ اپنے اس فیصلے سے مطمئن بھی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید