• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما نے ریاست مخالف بیان دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسی الزام میں اُن کیخلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے، جبکہ سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

حکومتی اپیل میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے حقائق کو سامنے نہیں رکھا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جاوید لطیف کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین