• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج


پنجاب اسمبلی میں  وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی بجٹ تقریر کے دوران  اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے  پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے بجٹ تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

 وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران ن لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی  نے بھی احتجاج کیا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر احتجاج میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین