• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 479 نئے کیسز، 13 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12382 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 479 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 4298465 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 328646 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 643 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 300089 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 13 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 5256 ہوگئی ہے۔ اس وقت 23301 مریض زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 22590 مریض گھروں اور 25 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 686 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 633 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 479 کورونا کیسز میں 229 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی میں 102، ضلع وسطی 49، ضلع جنوبی 36، ملیر 21، کورنگی 15 اور ضلع غربی میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 صوبے کے دیگر اضلاع میں مٹیاری 36، حیدرآباد میں 33، نوابشاہ 28، میرپورخاص 17، تھرپارکر 16، سانگھڑ 16، جامشورو 14، نوشہرو فیروز 11، بدین 10، ٹھٹھہ 9، ٹنڈو الہیار 9، جیکب آباد 9، قمبر 8، عمرکوٹ 7، ٹنڈو محمد خان 6، لاڑکانہ 5، دادو 4، سکھر 3 اور  گھوٹکی میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین